زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا ہے،شہباز شریف

منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے : اجلاس سے خطاب
وزیر اعلی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین کی منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر شکریہ ادا کیا

لاہور (پی ایف پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین نے چنیوٹ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کی بنیاد پر’’ بیس بزنس کیس ‘‘کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ وزیر اعلی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین کی منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،چوہدری شیر علی خان،محمد شفیق،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری ،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ٹرانزیکشن ایڈوائزرزوٹیم لیڈر مائیکل لوس(Mr.Michael Loos) ،ڈاکٹر ہینس پیٹرٹوم سوچی (Dr.Hanspeter Tomschi) ، جارج پائپر(Mr. Gorge Pypr)، چیف جیالوجسٹ (WSGRI)سٹیو کاٹرے(Mr.Steve Carty)،جیالوجسٹ اورپراجیکٹ مینجمنٹ سپیشلسٹ اینڈریو گریک(Mr.Andrew Craig) اور چینی کمپنی ایم سی سی کے
پراجیکٹ مینجرلو شوانگ(Mr. Liu Shuxiang)اور دیگرماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں