رنبیر کپور ناکامی کا خوف میں مبتلا

ممبئی(پی ایف پی )بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اپنی لگاتار ناکام فلموں کے باعث ایک بار پھر پریشان ہوگئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی نئی فلم “جگا جاسوس” سے قبل ہی فلم “اے دل ہے مشکل” ریلیز ہوجائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور لگاتار باکس آفس پر ناکام فلموں کے بعد اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں جبکہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں ان کی فلم اے دل ہے مشکل ان کی فلم “جگا جاسوس” سے قبل ریلیز ہوجائے۔
اداکار فلم “اے دل ہے مشکل” کی شاندار کاسٹ کے باعث فلم کے لیے بہت پر جوش ہیں جس کے باعث فلم “جگا جاسوس” کووہ اگلے سال جنوری تک ملتوی کرنے کے خواہشمند ہیں۔
واضح ر ہے کہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “اے دل ہے مشکل” میں ایشوریا رائے، فواد خان، انوشکا شرما شامل ہین جب کہ فلم رواں سال 28 اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے جبکہ فلم “جگا جاسوس” رواں سال اگست میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں