راجہ پرویز اشرف

رمضان میں جیالوں پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس و گرم پانی پھینکا گیا ، راجہ پرویز اشرف

رمضان میں جیالوں پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس و گرم پانی پھینکا گیا ، راجہ پرویز اشرف
حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، پیپلزپارٹی سے جو ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا ، بلاول بھٹو کسی کی بیساکھی پر چلنے والا نہیں ہے ، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(پی ایف پی) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج اور گرم پانی
پھینکا گیا اور آنسو گیس کے شیل مارے گئے ۔ اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اب یہ مزید نہیں رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ پرویز اشرف نے ڈی چوک پر کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے لیڈر اور بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے و ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے تھے لیکن رمضان المبارک میں پرامن کارکنان پر لاٹھی چارج کر کے ان پر گرم پانی پھینکا گیا ان کا راستہ روک کر آنسو گیس کے شیل مارے گئے ۔راجہ پرویز اشرف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں اب یہ حکومت مزید نہیں رہے گی ۔ کچھ دن ہم ان کو برداشت کر لیں گے لیکن حکومت یاد رکھے کہ جو وہ آج بو رہی ہے کل اس کو وہی کاٹنا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کسی بھی بیساکھی پر چلنے والا نہیں ہے بلکہ وہ پاکستان کی عوام کا لیڈر ہے ۔جو بھی پیپلزپارٹی سے ٹکرائے گا وہی پاش پاش ہو جائے گا ۔حکومت جتنے بھی راستے روک کر کارکنوں کو گرفتار کر جیلیں بھر لے لیکن ہم نہیں رکیں گے اور بار بار آئیں گے ۔ راجہ پرویز اشرف نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا راستہ نہ روکو ہم تو آپ کے خیر خواہ ہیں اور آپ کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کرنے والے ہیں ۔ہمارا آپ لوگوں سے کوئی جھگڑا نہیں بلکہ میں تو آپ لوگوں کا وزیر اعظم رہا ہوں ۔

بلاول کی نیب ہیڈکوارٹر پیشی پر ڈی چوک میدان جنگ بن گیا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں