راولپنڈی،انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواءبرائے تاوان کے 2ملزمان اشتہاری قراردے دئے

راولپنڈی(پی ایف پی)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج آصف مجےد اعوان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد2 ملزمان کی عدم حاضری پر انہیں اشتہاری قرار د ے دیا ملزم فیاض وغیرہ کے خلاف تھانہ ویسٹریج ، تھانہ رتہ امرال اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں
لیکن پولیس گرفتار نہ کر سکی ایک ملزم محمد خاطر گرفتار ہے ، عدالت روپوش ملزما ن کی عدم گرفتار ی کا نوٹس لیتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوںنے وکیل کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا پولیس نے جب چھاپہ مارا تو ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی
جوابی فائرنگ سے ایک ملزم محمد خاطر زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ فیاض اور اس ایک اور ساتھی فرار ہو گیا جو ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں