راولپنڈی(پی ایف پی)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج آصف مجےد اعوان نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی کو عدالتی سمن تعمیل نہ کرانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مری میں درج مقدمہ میں نامزد شفیق الرحمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عدالت سے غیر حاضر ہے جس کے ضامن کو سمن جاری کئے گئے تھے کہ وہ عدالت حاضر ہو لیکن سمن جاری ہونے کے باجود تعمیل کروائے بغیر عدالت میں غلط رپورٹ پیش کی گئی عدالت نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سمن تعمیل نہ کرانے والے پولیس اہلکارروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سی پی او راولپنڈی کو احکامات دیئے اور رپورٹ طلب کرلی۔
