راولپنڈی،انسداددہشت گردی خصوصی عدالت میں سابق صوبائی وزیرکے مقدمہ کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(پی ایف پی)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت کے بھانجے راجہ شعیب قتل کیس اور پلاٹ کے تنازعہ پرفائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کرنے کے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے
گزشتہ روزعدالت نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر معمولی تلخ کلامی پر سابق صوبائی وزیر کے بھانجے راجہ شعیب قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اخلا ق وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو وکلا حاضر نہیں تھے جس پر عدالت نے سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی ، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا
عدالت نے تھانہ گنج منڈی میں درج پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزدملزمان سعید بٹ وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت بھی وکلا کی عدم حاضری کے باعث مزید کارروائی کیلئے 14جولائی تک ملتوی کر دی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کی امن و امان کی صورت حال کو خراب کیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں