راولپنڈی،انسداددہشت گردی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 2ملزمان کو جیل بھیج دیا

راولپنڈی(پی ایف پی)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج آصف مجید اعوان نے تھانہ پر حملہ کرنے اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے2 ملزمان کو14روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے
گزشتہ روز عدالت میںانسداد دہشت گردی فورس حکام نے تنویر احمد کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاگیا ہے جس پر عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا، تھانہ جاتلی پولیس نے ملزمان محمد عثمان ااور محمد رمضان کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ملزمان نے تھانہ پر حملہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے امن و امان کی صورت حال کو خراب کیا ملزمان کو جو ڈیشل کیا جائے عدالت نے ملزم کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں