رائیونڈ مارچ کی تیاری؛ تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن طلب

اسلام آباد(پی ایف پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ مارچ کی تیاری کے لیے بنی گالہ میں پارٹی کا ورکرز کنونشن طلب کرلیا ہے۔
اتوار کی سہہ پہر بنی گالہ میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے، کنونشن میں پارٹی کے عہدیداروں کو رائیونڈ مارچ کی تیاری سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگون کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کررکھا ہے تاہم پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے اب تک اس مارچ کی حمایت نہیں کی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں