ممبئی( پی ایف پی ) دپیکا پڈوکون فلم سیریز ٹرپل ایکس ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں اور ان کے مدمقابل ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل ہوں گے،
دپیکا فلم میں سیرینا نام کی ایک شکاری کا کردار ادا کررہی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹا گرام پر ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیپیکا سیرینا کے کردار میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا کہ واقعی دیپیکا نے سیٹ پر شریک اسٹار ون ڈیزل کے ساتھ شوٹنگ میں ایک اچھا وقت گزارا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وِن ڈیزل نے کیسے دیپیکا کو اٹھایا ہوا ہے۔
