دیپالپور‘تیزابی پانی میں ڈوب کر دو مزدور جاں بحق ،تین بے ہوش

اوکاڑہ(پی ایف پی )دیپالپور روڈ پر پیپر مل کے تیزابی پانی میں ڈوب کر دو مزدور جاں بحق جبکہ تین بے ہوش ہو گئے، ڈی سی او اوکاڑہ کے حکم پر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلےا گےا، حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر مل کے نصف سے زائد شعبہ جات کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح دیپالپور روڈ پر واقع لاثانی پیپر مل کے کیمیکل صاف کرنے والے تالاب کی موٹر خراب ہو گئی تھی جس کو ٹھیک کرنے کے لیے دو مزدور غلام نبی اور فاروق کام کر رہے تھے کہ اچانک تیزابی پانی کے تالاب میں گر گئے۔
جن کو بچانے کے لیے دیگر تین مزدورحسن شکیل اور عمران بھی پانی میں اتر گئے اور تیزابی پانی کی بد بو سے بے ہو ش ہو گئے ۔اس دوران ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی گئی جنہوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے عمران ،شکیل اور حسن کو نکال کر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو مزدوروں غلام نبی اور فاروق کی نعشوں کو تیزابی پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او سقراط امان رانا اور ڈی پی او فیصل رانا موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ مزدورں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دیتے ہوئے فیکٹری مالک کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا جس پر مقامی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین کے ہمراہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر فیکٹری کے مختلف شعبہ جات کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ فیکٹری مالک رضوان شیخ کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی سی او سقراط امان رانا نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں