دہشت گرد آسان ہدف کونشانہ بناتے ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد(پی ایف پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن کاماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔

فیصل آباد میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پردل خوش ہوتا ہے، 2 سے 3 سال پہلے پاکستان میں کسی شعبے کے لئے بجلی نہ تھی لیکن ملک میں 3 سال میں بہت تبدیلی آئی جب کہ بجلی کے بحران پرقابو پارہے ہیں، ملک کے کوئلے کے ذخائرسے استفادہ نہ کرنا بدقسمتی ہے، 2017 میں بجلی کی پیداوارمزید بہترہوگی ، 2018 میں لوڈ شیڈنگ صرف ختم ہی نہیں بلکہ بجلی سستی بھی کریں گے، ہم نے موٹروے جہاں چھوڑی ہمارے آنے تک وہیں تھی، اوراب نامکمل موٹرویزکوہم مکمل کریں گے جب کہ سکھرسے حیدرآباد تک رہ جانے والا موٹروے سیکشن بھی اگلے سال شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک کی انڈسٹری کو بجلی اورگیس بلاتعطل مل رہی ہے، ملک میں وافراورسستی بجلی مہیا کرناچاہتے ہیں، بجلی کی قلت کے لئے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا، ماضی میں ملک کو اندھیروں کی طرف دکھیلا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 1999 میں جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہم تھے، ترقی کا الٹا سفرہماری بدقسمتی رہی ہے، ہم واپس آئے توملک بہت پیچھے تھا اب صورتحال بدل رہی ہے اور بجلی کے کارخانے درجنوں مقامات پرلگ رہے ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اورمعیشت کی بحالی کی جنگ لڑرہے ہیں، ملک کے عدم استحکام نے ہمارا راستہ روکا لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔ مردان میں دہشت گردوں نے امن خراب کی کوشش کی، دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، دشمن اب بھی چھوٹے موٹے حملے کررہا ہے جس کا خاتمہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بدامنی کی صورتحال کو تبدیل کیا، کھوئی ہوئی روشنیاں واپس آئیں گی جب کہ شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں اور کراچی میں عام آدمی کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 40نئے اسپتال بنانے کے لئے کام شروع کردیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں کول پاورپلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا جو ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے سوا 2 سال میں مکمل ہوا، کوئلے سے چلنے والا بجلی گھرصنعتی شعبےمیں بڑا اورمنفرد منصوبہ ہے جس سے 40 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیراعظم نے قومی ائیرلائن کے حوالے کہا کہ پی آئی اے کودنیا کی بہترین ایئرلائن بنائیں گے جب کہ پی آئی اے میں بہت بہتری آچکی ہے، ادارے بہترہورہے ہیں جبکہ ریلوے کی صورتحال بہترہورہی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں