دہشتگرد افغان عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، ایران

تہران (پی ایف پی) ایران نے افغانستان میں حالیہ خونریزہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انتہا پسندی کے ذریعے افغان عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی الاریجانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردی ،
انتہا پسندی اور معصوم جانوں کو درپیش خطرات ہر حال میں ناقابل قبول ہے اور دنیا کا کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض مخصوص عناصر دہشتگردی کو سپانسر کر کے خطے کو دیگر ممالک میں عدم تحفظ کو فروغ دے رہے ہیں جن میں اسرائیلی ایجنٹ بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہی عناصر افغانستان میں بھی کشیدگی کو ہوا دے کر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں