دہشتگردی کیخلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا ، سرتاج عزیز

ایشیا بین الاقوامی معیشت میں تیزی سے ابھرتا ہوا خطہ ہے، ترقی کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں ، بنکاک میں ایشیا تعاون مکالمے کے دوسرے اجلاس سے خطاب

بنکاک(پی ایف پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا جب کہ سیکیورٹی کی صورت حال میں بھی بہتری آئی ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایشیا تعاون مکالمے کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایشیا بین الاقوامی معیشت میں تیزی سے ابھرتا ہوا خطہ ہے جس میں مزید ترقی کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں جب کہ اس خطے کوغربت ،خوراک کی کمی ،صحت کی غیرمعیاری سہولتوں ،ناخواندگی ،ماحولیاتی تبدیلی اورقدرتی آفات جیسے چیلنجز کاسامنا ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا اور سیکیورٹی کی صورت حال بہترہوئی ہے جب کہ معاشی بحالی سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں