دہرے قتل میں مطلوب ملزم وسیم کچھی گرفتار

لیاری کے علاقے نیا آباد میں دہرے قتل میں مطلوب ملزم وسیم کچھی گرفتار کرلیا گیا۔ وسیم کچھی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار ملزم عبداللہ کی نشاندہی پر نیا آباد سے حراست میں لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رات گئے کلری تھانے کی حدود لیاری نیا آباد میں کارروائی کی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عمر کچھی گروپ سے ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ لیاری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ملزمان نے دو روز قبل کھارادر کاغذی بازار میں واقع کوثر بیکری میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک ممتاز اور سیلز مین ا ختر جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ اسی دروان بیکری مالک ممتاز کی فائرنگ سے ملزم عبداللہ کچھی بھی زخمی ہو کر ساتھی وسیم کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

تاہم کچھ دیر بعد اسپتال سے زخمی حا لت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں