اسکینڈلز کوئین گلوکارہ و اداکارہ قندیل بلوچ کی پریس کانفرنس میں شوبز رپورٹز کھڑے رہے

لاہور (پی ایف پی ) اسکینڈلز کوئین گلوکارہ و اداکارہ قندیل بلوچ کی پریس کانفرنس میں انہیں دیکھنے کے لئے صحافیوں میں تجسس دیکھنے میں آیا غیر متعلقہ بیٹ رپورٹر پہلی لائن میں بیٹھے رہے جبکہ شوبز رپورٹرز نے پریس کانفرنس کھڑے ہو کر سنی۔
واضح رہے کہ اداکارہ قندیل بلوچ رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی اور ویڈیو منظر عام پر آ نے کے بعد شوبز کا ہاٹ کیک بنی ہو ئی ہے اور عوام میں قندیل بلوچ کو کیمرے کی آ نکھ کی بجائے نگھی آ نکھ سے دیکھنا چارہی ہے ۔اور ایسا ہی تجسس صحافیوں میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا گیا پریس کانفرنس سے قبل ہی شوبز کی بیٹ رپورٹر کی بجائے کامرس ‘سیاسی اور دیگر بیٹس کے رپورٹرز نشستوں پر براجمان ہو چکے تھے جس کے باعث شوبز کے رپورٹر ز کو اپنی ذمہ داریاں کھڑے ہو کر نبھانی پڑیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں