خیبرپختونخوا حکومت نےصوبے کے پچیس اضلاع میں ایڈہاک بنیاد پر ایک سال کے لئے 875میڈیکل آفیسر ز کی تقرری کردی

خیبرپختونخوا حکومت نےصوبے کے پچیس اضلاع میں ایڈہاک بنیاد پر ایک سال کے لئے 875میڈیکل آفیسر ز کی تقرری کردی
پشاور (پی ایف پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے پچیس اضلاع میں ایڈہاک بنیاد پر ایک سال کے لئے 875میڈیکل آفیسر ز کی تقرری کردی گئی ہے۔ جن میں تین سو خواتین میڈیکل آفیسرز شامل ہیں ۔
ایک سال کی بنیاد پر ایڈہاک بنیاد پرتقرری کرنے والے میڈیکل آفیسرز کو دو ہفتے کے اندر اندر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مرحلہ وار طور پر ایک سال کی بنیاد پریہ تقرری کی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ان کی تقرری کی جائیگی ۔
ان کی تقرری چار مراحلوں میں مرحلہ وار طور پرکی گئی ہے ۔ جبکہ تقرری کرنے والے ڈاکٹروں کے تعلیمی اسناد کی چھان بین بھی مکمل کی گئی ہے ۔ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی میں ، نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال ، صفت غیورمیمورل ہسپتال میں ان کی تقرری کی گئی ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں