خیبرایجنسی ،باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،21افراد جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ

15لاشیں نکال لی گئیں،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہیں

خیبرایجنسی(پی ایف پی)خیبر ایجنسی میں باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،21افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، 16لاشیں نکال لی گئیں،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
،پولٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ خیبرایجنسی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق باراتیوں کی وین تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے باڑا سے بازار ذخہ خیل آ رہی تھی کہ راستے میں تبئی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں وین سوار خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد لا پتہ ہو گئے
جس کے بعد پولٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں امدادی کارروائیوں کے دوران 16افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ پانچ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
۔لیویز کے مطابق یہ حادثہ بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جو قریبی برساتی نالے میں جاگری ، حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں کو پشاور کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں