خبر لیک پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس،چودھری نثار کی بریفنگ

انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر حکومت کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کمیٹی کو اپنی تحقیقات کے بارے آگاہ کیا ۔

جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں انگریزی اخبار میں شائع متنازع خبر کی انکوائری کے لیے پہلا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو خصوصی دعوت دی گئی۔ نثار علی خان نے کمیٹی ارکان کو خبر کے بارے پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنی طرف سے کی گئی تحقیقات کے بارے کیا تفصیل سے آگاہ کیا ۔

وزیرداخلہ نے انکوائری کمیٹی کو ایک گھنٹہ کی طویل بریفنگ دی اور کمیٹی ارکان کو اپنی تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے دستاویزات بھی فراہم کیے ۔

کمیٹی کے بند کمرہ اجلا س میں کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ ، پنجاب کے صوبائی محتسب نجم سعید ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز ، ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور ، آئی ایس آئی ، آئی بی اور ملٹری انٹیلی جینس کے ایک ایک نمائندے نے بھی شرکت کی ۔

دوسری طرف اسی بارے میں پریس کونسل آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس بارے اخبار یا اسکے اسٹاف کے خلاف کارروائی نہ کرے اور نہ ہی سورس کی شناخت ظاہر کرنے کی ضدکرے۔

کمیٹی نے کہا کہ ایسے معاملات پریس کونسل آف پاکستان آرڈیننس کی روشنی میں ایسے امور کونسل میں لائے جاتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت یا اس کے کسی ادارے نے یہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان میں نہیں لائی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں