حیدرآباد فنڈ کیس کا پاکستان کےحق میں فیصلہ

برطانوی عدالت نے حیدرآباد فنڈ کیس کے سلسلے میں پاکستانی دعویٰ خارج کرنے کی ہندوستانی اپیل مسترد کردی
اسلام آباد(پی ایف پی) برطانوی عدالت نے حیدرآباد فنڈ کیس کے سلسلے میں پاکستانی دعویٰ خارج کرنے کی ہندوستانی اپیل مسترد کردی۔واضح رہے کہ ستمبر 1948 میں اُس وقت کی نظام حکومت کے وزیر خزانہ نے 1,007,940 پاؤنڈ اور 9 شیلنگ کی رقم خاموشی کے ساتھ لندن میں اُس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر حبیب ابراہیم رحمت اللہ کے نام بینک میں جمع کرادی تھی، جو اب بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ ہوچکی ہے۔
یہ معاملہ ‘ ‘کے نام سے مشہور ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ایک بیان میں کہا کہ 75 صفحات پر مبنی عدالتی فیصلہ حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید ہے۔

یاد رہے کہ حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کا 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کا دعوٰی ہے، جس کے خلاف ہندوستان کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کرسکا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ رقم پاکستانی ہائی کمشنر کے نام پر 20 ستمبر 1948 سے لندن کے ایک بینک میں موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان کے دعوے کی حمایت میں مناسب شہادتیں موجود ہے اور پاکستان کے موقف کی حمایت میں مناسب قانونی دلائل پیش کیے گئے۔

پاکستان کا مقدمہ معروف قانون دان خاور قریشی نے لڑا اور معزز جج کے سامنے مضبوط دلائل پیش کیے۔

دعویٰ ہارنے کے نتیجے میں ہندوستان کو کیس کے اخراجات ادا کرنے پڑیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ کیس کے حل ہونے تک اس کی سماعت ہوگی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے مزید کہا کہ اگر کیس حل نہیں ہوتا تو پاکستان کو مکمل طور پر یقین ہے کہ اس کی قانونی ٹیم غالب آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے کیونکہ امن اور ترقی کا راستہ بات چیت میں موجود ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں