siraj ul haq

حکومت نے بھارتی پائیلٹ کو عجلت میں رہا کیا۔عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کروائے۔سراج الحق

لاہور 2مارچ2019
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی پائیلٹ کو رہا کرنے میںانتہائی عجلت کا مظاہرہ کیا ۔بھارت ہمیں لاشیں بھجوارہا ہے اور مسلسل گولہ باری سے ایل او سی کے دونوں طرف معصوم لوگوں کا قتل عام کررہا ہے اورہم اس سے امن پسندی کی توقع لگائے بیٹھے ہیں ۔ گزشتہ چھ مہینوں میں حکومت نے ثابت کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی وژن ، معاشی ایجنڈا اور آگے بڑھنے کاپروگرام نہیں ہے ۔ حکومت نے سو دن مانگے تھے ،کسی سیاسی جماعت نے حکومت کے لیے مشکل پید انہیں کی ۔ چھ ماہ گزر گئے لیکن حکومت کا حال یہ ہے کہ” منزل نہیں معلوم اور چلاجارہا ہوں“ ۔پلوامہ واقعے کے بعد حکومت کو اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے اس مظلوم قوم کی وکالت کرنی چاہیے تھی جس کی گردنوں پر 8 لاکھ بھارتی فوجی سوار ہیں ۔ کشمیر میں فوجی مظالم کے خلاف پی ایچ ڈی ڈاکٹرز یونیورسٹیوں کو چھوڑ کر پہاڑوں پرچلے گئے ہیں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور انڈین آرمی کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔کشمیر میں سکھ اپنے گردواروں میں مسلمانوں کو پناہ دے رہے ہیں جب کہ عیسائی ، سکھ اور نچلی ذات کے ہندوبھارت سے بغاوت کر رہے ہیں ۔ بھارت میں درجنوں ریاستیں خود مختاری اور آزادی مانگ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اسلامک لایئر ز فورم کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی ،نائب صدر سپریم کورٹ بار خان افضل ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی ، سابق ممبر قومی اسمبلی شبیر احمد خان ، نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔
سینٹر سراج الحق نے کہاکہ فوج نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو پکڑا لیکن حکومت نے اس کی رہائی میں جلد بازی کی ۔ایسے حالات میں صبر و تحمل اور مذاکرات کی ضرورت تھی حکومت کی جلدبازی کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں میں کچھ نہیں رہا ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیرمیں لاکھوں نوجوانوں کا خون بہایا ، ہماری ماﺅں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی ۔ پاکستان پر تین جنگیں مسلط کیں اور ہمارے مشرقی بازو کو توڑ کر بنگلہ دیش بنایا مگر حکمران خاموش رہے، اب یہ خاموشی توڑنے اور کچھ کر گزرنے کاوقت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ قیام امن کیلئے آگے بڑھے ، کشمیریوں کے حقوق کے حصول کے لیے ان کا ساتھ دے اور خطے کو جنگ سے بچانے کے لیے کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے ۔ انہوںنے کہاکہ22 کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں لیکن حکومت کشمیر کے مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ وکلاءاس ملک میں موثر آواز اور قوت ہےں وہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد میں ہماراساتھ دیں اور اسلامی نظام کے لیے سفیر بنیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں