حکومت میرا نام ای سی ایل سے نکالے ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں، یوسف رضا گیلانی

کراچی میں جاری آپریشن کے باعث امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ،رینجرز اختیارات صوبائی معاملہ ہے،میڈیا سے گفتگو

کراچی(پی ایف پی )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے ،سندھ میں رینجرز اختیارات صوبائی معاملہ ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے باعث امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ رینجر ز کو اختیارات دینے یا نہ دینے کا فیصلہ صوبائی حکومت کے ہاتھ میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور پاسدار ی کیخا طر وزارت عظمیٰ چھوڑ دی کیونکہ پیپلز پارٹی ایک ایسی جمہوری پارٹی ہے جس نے ملک میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ میرا نام ای سی ایل نکالے ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی پرخوشی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت تھی اور انشاء اللہ اگلی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں