اسحاق ڈار

جی ایچ کیو اجلاس میں تلاوت کے وقت نیچے دیکھ رہا تھا تصویر کو غلط رنگ نہ دیا جائے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پی ایف پی)وفاقی وزیر خزاجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی میں دو بڑے واقعات پریشان کن ہیں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ڈر صرف اللہ کی ذات سے ہے ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر رہا ہوں جی ایچ کیو اجلاس میں تلاوت کے وقت نیچے دیکھ رہا تھا تصویر کو غلط رنگ نہ دیا جائے پانامہ پر وقت ضائع کئے بغیر پیش رفت کرنا ہو گی ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں بجٹ وزیر اعظم کے دستخط سے منظور ہوا ہے رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعظم اپنی چھٹی کے دوران کسی وزیر کو نامزد کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کے لئے آئین میں ترمین لانا ہو گی ڈپٹی وزیر اعظم کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں کراچی میں دو بڑے واقعات پریشان کن ہیں امجد صابری کے قتل پر میری وزیر داخلہ سے بات ہوئی ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی کوشش ہے کہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں اجلاس سیکورٹی مسائل پر تھا میں خود اس اجلاس میں بجٹ کی تیاری کے باعث تاخیر سے پہنچا تھا اس اجلاس میں بھائیوں والے ماحول میں بات ہوئی فوج اور حکومت کے تعلقات بہت بہتر ہیں میں نے تجویز دی کہ فوج اور حکومت مل کر روڈ میپ تیار کریں جس کو قبول کیا گیا انہوں نے کہا کہ میں ملک کا کام عبادت سمجھ کر رہا ہوں اللہ کے سوال کسی سے نہیں ڈرتا ۔ ڈرنے کا تاثر غلط ہے تلاوت ہو رہی تھی خود میں نیچے دیکھ رہا تھا اسے غلط رنگ نہ دیا جائے ۔ڈانٹ میں نے جنرل مشرف بھی کی نہیں سنی ۔ انہوں نے کہا کہ 22 ویں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن کے 4 ممبران کا تقرر 45 دن میں ہوتا ہے ہم نے کام شروع کر دیا ہے اور اپوزیشن کو چند نام دے دیئے ہیں آئینی ترمیم کے بعد اب دو ممبران دو سال بعد ریٹائر ہوں گے اور سینٹ کی طرح دو ممبران چار سال بعد ریٹائر ہوں گے اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پچھلے دھرنے نے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا دھرنا کسی صورت ملک کے لئے بہتر نہیں پانامہ لیکس پر باہمی مشاورت سے معاملہ حل کیا جائے گا ہم نے ٹی او آرز بھی بنائے ہیں ہم 1956 ءکے قانون میں ترمیم کر کے کمیشن کو اختیارات دینے کے لئے تیار ہیں ہم وقت ضائع کئے بغیر دوبارہ بیٹھنا چاہئے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں