جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم

ڈی سی او لاہورنے صرف7مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی تھی

لاہور (پی ایف پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم ہوگئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان مویشی منڈیوں کو متعدد مقامات تک محدود رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے تقریباً پندرہ روز قبل ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں کی سہولت اور شہر میں صفائی کے نظام کوبرقراررکھنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر صرف7مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی تھی اور آج جب عیدالاضحی کی آمد میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری اپنے جانور لے کر شہر کی گلی گلی پھیل گئے ہیں یہ بیوپاری نہ صرف چل پھر کر گلی محلوں میں جانور فروخت کررہے ہیں بلکہ انہوں نے شہر میں قصابوں کی دوکانوں کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں شہر میں یہ صورتحال ضلعی انتظایہ کے عملہ کی ملی بھگت سے پیدا ہوئی ہے اس سلسلے میں ڈی سی او آفس سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ انہوں نے نرمی عوام کی سہولت کے لئے پیدا کی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں