جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی اور ویڈ پر آئی سی سی کا 25فیصد جرمانہ

دونوں کھلاڑیوں میں پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا پھر میتھیو ویڈ ایک رن لینے کیلئے دوڑے تو دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے ٹکرائے، امپائر کے انتباہ کو بھی نظر انداز کردیا ،آئی سی سی

دبئی، جوہانسبرگ (پی ایف پی )جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی اورآسٹریلین وکٹ کیپر میتھیو ویڈ پر چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران الجھنے پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں میں پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اننگ کے 17ویں اوور میں جب میتھیو ویڈ ایک رن لینے کیلئے دوڑے تو دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے ٹکرائے۔اس میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی تھی جہاں سیریز کا آخری میچ آج بدھ کو کیپ ٹاو¿ن میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرتے کہا کہ شمسی اور ویڈ مستقل جارحانہ انداز میں الفاظ کے تبادلے میں مصروف تھے امپائرز کی جانب سے دو مرتبہ انتباہ کے باوجود انہوں نے ہدایات کو نظر انداز کیا جو کھیل کی روح کے منافی ہے۔اس میچ میں تبریز شمسی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور اسی کارکردگی کی بنا پر انہیں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا حصہ بھی بنایا گیا ہ

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں