جنوبی افریقہ کا ’’چوکرز‘‘ کا ریکارڈ برقرار

بارباڈوس(پی ایف پی ) سہ ملکی سیریز کے ’’ڈو اور ڈائی‘‘ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز سے شکست کھا کر جنوبی افریقہ نے ایک بار پھر خود کو چوکر ثابت کیا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہونا تھا۔ اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم یہمیچ ہار جاتی تو بھی رن ریٹ پرفائنل میں جانے کا امکان تھا لیکن انہوں نے ویسٹ انڈیز کو بونس پوائنٹ بھی دیدیا جس سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی اس سے پہلے ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی صرف 21رنز پر پویلین واپس پہنچ چکے تھے۔
اس کے بعد کیرون پولارڈ اور براوو جونیئر نے پروٹیز باولرز کی بھر پور درگت بنائی۔براوو نے سنچری بنائی جبکہ پولارڈ 62رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دونوں کے درمیان 156کی ریکارڈ پارٹنر شپ ہوئی۔ اس کے بعد کپتان ہولڈر اور براتھ ویٹ نے بھی شاندار انداز میں شارٹس لگائی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 285رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز بھی تباہ کن رہا۔65رنز پر 6وکٹیں کھونے کے بعد ٹیم کسی بھی سٹیج پر میچ میں واپس نہ آسکی اور صرف 185رنز بنا سکی۔ اس طرح اس نے میچ بونس پوائنٹ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو دیدیا۔نارائن اور گبرائیل نے تین تین کھلاڑی آوٹ کئے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں