جنوبی افریقہ کا عالمی چمپیئن کیخلاف وائٹ واش

کیپ ٹاؤن(پی ایف پی) جنوبی افریقہ نے عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر 0-5 سے وائٹ واش کردیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فیف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو شروع میں غلط دکھائی دے رہا تھا تاہم ریلی روسو اور جے پی ڈومینی نے اپنے حق میں کردیا۔

روسو اور ڈومینی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 178 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کی کمزور پوزیشن کو مستحکم کردیا اور جب اسکور 230 پر پہنچاتھا تو ڈومینی 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ 25، کوئنٹن ڈی کوک 12 اور فیف ڈوپلیسی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، اس وقت میزبان ٹیم کا اسکور 52 رنز تھا۔

روسو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرس ٹریمین اور جو مینی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز عمدہ تھا اور آرون فنچ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور72 رنز تھا تاہم ڈیوڈ وارنر نے مردبحران کا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بلے باز ان کا ساتھ دینے میں ناکام رہا۔

مچل مارش اور میتھیو ویڈ نے 35،35 رنزبنا کر وارنر کا ساتھ دیا مگر یہ ناکافی تھا ایک وقت میں جب وارنر اور ویڈ کے درمیان 90 رنز کی شراکت بنی تھی تو ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا میچ کو جیت سکے گا لیکن ویڈ وکٹ پر مزید ٹھہر نہیں سکے اور ایبٹ کا نشانہ بنے۔

آسٹریلیا کے سات بلے باز دہرے ہندسے کو عبور کرنے میں ناکام ہوئے اور وارنر کی زبردست بلے بازی کو بھی ناکام بنادیا۔

ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ برق رفتار 173 رنز بنائے جس میں 24 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 ویں اوور کی دوسری گیند میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 31 رنز سے شکست ہوئی۔

عمران طاہر، کائل ایبٹ اور کگیسو رابادا نے 2،2 وکٹں حاصل کیں.

جنوبی افریقہ نے اس جیت کے ساتھ عالمی چمپیئن کو وائٹ واش کیا یہ آسٹریلیا کے خلاف ان کی پہلی وائٹ واش تھی جبکہ مجموعی طور پر چوتھی کلین سوئپ کامیابی ہے۔

ڈیوڈ وارنر کو میچ کا اور ریلی روسو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں