جمعیت علماءاسلام کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااجلاس

کوئٹہ(پی ایف پی) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااجلاس ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کی صدارت میں ہواجس میں صدسالہ یوم تاسیس کی تیاریوںاورعوام کے مسائل پرغورکیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ روزانہ کی بنیادپرضلعی خازن اوران کے معاونین ضلعی دفترمیں تین سے پانچ بجے تک بیٹھے رہیں گے اوریونٹوں سے ٹوکن کاپیوں سے متعلق رابطے میں رہیں گے اجلاس سے مولاناولی محمدترابی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماءہندکی بنیاد 30صفر1338ھ بمطابق 24نومبر1919میں رکھی گئی اس لئے سن ہجری کے حساب سے جمعیت کے سول سال پورے ہوگئے انہوں نے کہاکہ اکابرین کی جدوجہد کو مزید آگے بڑھانے کے لئے جے یو آئی 2017ءمیں صد سالہ عالمی اجتماع پشاور میں منعقد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے علماءمشائخ سکالر اور مندوب شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اجتماع میں حرم مین شریفین کے امام سمیت دیگر اہم شخصیا ت بھی شریک ہوں گی اجتماع کی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے لئے مولاناعبدالغفورحیدری نے مرکزی کمیٹی کااجلاس 17جولائی کواسلام آبادمیں طلب کرلیاانہوں نے کہا کہ کارکن اجتماع کی کامیابی کے لیئے دن رات محنت کریں اور رمضان میں بھی رابطہ عوام مہم چلائیں اور دعاﺅں کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقد ر ہے اس کے راستے میں کو ئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں