جشن عید میلاد النبی کی آمدپر شہر سے مقدس اوراق کو اکٹھاکرکے محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع

سیرت کمیٹی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنان اور عاطف میموریل سکول سماں بانڈی کے طلباء نے حصہ لیا

مظفرآباد(پی ایف پی) جشن عید میلاد مصطفیﷺ کی آمد اور استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مرکزی سیرت کمیٹی نے دئے گئے شیڈول کے مطابق شہر مقدس اوراق کو جمع کرنے کی مہم تیز کردی ہے ۔ ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں مقدس اوراق اور اخبارات اکٹھے کرکے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں شہر کے مختلف بازاروں ، محلوں ، مساجد اور مدارس کی صفائی کیلئے مقامی میلاد النبی ﷺ کمیٹیوں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے ۔ مقدس اوراق کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے مرکزی سیرت کمیٹی المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنان اور عاطف میموریل سکول سماں بانڈی کے طلباء نے حصہ لیا۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں صفائی مہم جاری ہے ۔ ہفتہ کے روز مرکزی سیرت کمیٹی المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران اور کارکنان مدینہ مارکیٹ ، مین بازار ، اپر پلیٹ ، عید گاہ روڈ ، لوئر پلیٹ ،اپر پلیٹ، سنٹر پلیٹ، ، سی ایم ایچ روڈ ، اپر اڈہ، نیا محلہ سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں مقدس اوراق اور اخبارات اکٹھے کرکے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیاجبک ۔ دریں اثناء شہر کے تاجران سے ملاقاتوں کے دوران مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمد کیانی کا کہنا تھا کہ حسب روایت امسال بھی ربیع الاول کا شایان شان استقبال کیا جائیگااور شہر میں صفائی و ستھرائی کی مہم کامیاب بنائی جائیگی اس سلسلہ میں شہری ادارورں سے بھی بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ شہر کی صفائی و ستھرائی اور سجاوٹ کیلئے تاجر ان سے بھی ملا قاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،مرکز ی سیرت کمیٹی کے وفد کی انجمن محبان مصطفیْ ﷺ کے ذمہ داران سے بھی ملاقات ہوئی اور آمد ربیع الاول شریف کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی گئی اس موقع پر انجمن محبان مصطفیﷺ کے صدر میاں شفیق جھاگوی نے کہا کہ حسب سابق مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام تمام پروگرامات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں