جبل الطارق پر برطانیہ کا نہیں بلکہ ہسپانیہ کا حق ہے،ہسپانوی وزیر خارجہ

میڈرڈ(پی ایف پی)اسپین کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے اس دعوے کا احیاء کیا ہے کہ جبل الطارق پر برطانیہ کا نہیں بلکہ ہسپانیہ کا حق ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد جبل الطارق کا مستقبل دوبارہ موضوع گفت گو بن گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے شماری کو محض چند گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ اسپین کے وزیر خارجہ نے جبل الطارق پر اپنے ملک کا حق جتا دیا۔خیال رہے کہ جبل الطارق اسپین کی جنوبی ساحلی پٹی پر واقع ہے، درمیان میں سمندر ہے اور سمندر کے دوسری جانب مراکش ہے۔ اسپین نے سن سترہ سو تیرہ میں اسے برطانیہ کے حوالے کیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد ہی سے وہ اسے اپنے زیر انتظام لانے کے لیے کوششیں کرنے لگا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں