جامعہ بلوچستان میں یونیورسٹی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ(پی ایف پی) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کی زیر صدارت یونیورسٹی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، کمانڈنٹ یونیورسٹی کیپٹن فورس ایف سی نجم ترین ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، چیف سیکورٹی افیسرز اور متعلقہ کار افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
سی پی سی اور یونیورسٹی سیکورٹی کی مشترکہ طور پر تعاون اور لائے عمل کو زیر غور لایا گیا۔ سیکورٹی گارڈز کی تربیت سمیت مختلف تجاویز زیر غور لائے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر اور کمیٹی کے اراکین کو یونیورسٹی کے سیکورٹی کے متعلق بتایا گیا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔
گاڑیوں کے لئے اسٹیکرز اور تمام ملازمین اور طلبہ کے یونیورسٹی کارڈ کے اجراءکو یقینی بنایا گیا ہے۔ جسے کمپیوٹرازڈ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے اور جامعہ کے چاروں اطراف چوکیاں بنائی گئی ہیں اور تمام سسٹم سی سی کیمروں سے منسلک ہیں۔
وائس چانسلر نے سیکورٹی معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید سخت اور بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون اور اشتراک عمل پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں حالات کو مدنظر رکتھے ہوئے اپنے سیکورٹی پلان کو ترتیب دینے چائیے۔ اور سیکورٹی معاملات میں یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباءو طالبات سیکورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں