تھانہ بنی گالہ کی حدودمیں پولیس اہلکارکی خاتون وکیل کے گھرمیں گھس کرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (پی ایف پی)تھانہ بنی گالہ کی حدودمیں پولیس اہلکارنے خاتون وکیل کے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوخواتین زخمی ہوگئیں،واقع کے بعدپولیس اہلکارنے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی حدودمیں نورمسجدکے قریب پولیس اہلکارنے خاتون وکیل کے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیاجبکہ دوخواتین شدیدزخمی ہوگئیں۔پولیس اہلکارنے واقع کے بعدکنپٹی پرپسٹل رکھ کرخودکش کرلی ۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاررات کونشے کی حالت میں خاتون وکیل کے گھرمیں داخل ہوااورفائرنگ کی ،تھانہ بنی گالہ پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیااورمزیدتفتیش شروع کردی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں