توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بجلی کی چو ری کو روکنے کا مو ثر انتظام کیا جا ئے،میاں محمد اسلم

اسلام آباد(پی ایف پی) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کے لئے مشکلات پیداکردی ہیں، مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا اعلان کیا تھا جس میں وہ بُری طر ح ناکام ہو گئے ہیں اب رمضان میں سحروافطار اور نمازتروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں دعوت افطار کے شر کا ءسے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر یونین کو نسل بھڈانہ کے چیئر مین حفیظ الرحمن ،وائس چیئر مین اکسیر مغل،داﺅد بٹ ،مو لا نا دلا ور اور دیگر معززین علا قہ نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا حکمران ملک میں اندھیرے بانٹ رہے ہیں اور اس کی قیمت بھی عوام سے وصول کر رہے ہیں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بجلی کی چو ری کو روکنے کا مو ثر انتظام کیا جا ئے جبکہ لائن لاسز سے بچنے کے لیے پرانی لائنوں کو درست کیا جا ئے ۔ انھوں نے کہا ملک میں بجلی کے بحران کو ختم کر نے کے لیے مستقل بنیادوں پر کا م کی ضرورت ہے جبکہ حکو مت بحران سے نجات کےلئے کاغذی منصوبوں کے علاوہ کچھ نہیںکر رہی ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نندی پور جیسے مہنگے منصوبے کی بجا ئے کا لا باغ ڈیم اور اس جیسے چھوٹے دیم بنائے جا ئیں تا کہ عوام کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں