تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف عید کے بعد بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی ایف پی) پاکستان تحریک انصاف عید کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کےلئے سپریم کورٹ میں اپیل جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج جمعہ کو ریفرنس دائر کرے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی نااہلی کے خلا ف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کےلئے عید کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد آج جمعہ وزیر اعظم کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کریں گی ۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دائر کیا جائے گا وزیر اعظم نے اپنے اثاثہ جات عوام سے چھپائے رکھے تھے اس لئے وہ امین اور صادق نہیں ہیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں