اسلام آباد(پی ایف پی)بہارہ کہوکے علاقہ ڈھوک جیلانی میں اراضی کے تنازعہ پر دس مسلح افراد نے دوسگے بھائیوں کو تشددکانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
مدعی مقدمہ محمدمشتاق نے پولیس کوبتایاکہ ملزم رشیداوردیگرساتھیوں نے مدعی کے بیٹوں محمدعاقب اورمحمدعالم کاراستہ روک کرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ماراپیٹااورزخمی کردیا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
