بھارت کی جانب سے آزادکشمیر میں کمانڈو آپریشن کا بے بنیاد دعوی

اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے دو یونٹوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا جس نے 20دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا
یہ حملہ 20اور 21کی رات کو دہشت گردوں کے دو کیمپوں پر کیا گیا،بھارتی ویب سائٹ پر بے بنیاد دعوی
اڑی حملے پر اپنی خفت مٹانے کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ شروع

نئی دہلی (پی ایف پی)بھارت نے اڑی حملے میں ہونے والے نقصان کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کر دیا جس کے تحت بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ایک ویب سائٹthequint.comنے دعوی کیا ہے کہ اڑی حملے کا بدلہ لینے کے لیے بھارت کی سپیشل فورس کے دستوں نے اڑی سیکٹرمیں لائین آف کنٹرول کو پار کر کے آپریشن کیے ہیں جس میں بھارتی کمانڈوز نے 20دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق بھارتی فوج کے دو یونٹوں جن میں اٹھارہ سے بیس کمانڈوز شامل تھے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزادکشمیر میں اتارا گیا او ران کمانڈوز نے دہشت گردوں کے دو کیمپوں پر حملہ کر کے بیس افراد کو ہلا ک کر دیا ہے۔

بھارت کے فوجی ذرائع سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ آپریشن 20اور 21ستمبر کی رات کو کیا گیااور اسی آپریشن کی وجہ سے پاکستان کی قومی ائیر لائین پی آئی اے کی گلگت اورسکردو کی پروازوں کو معطل کر دیا گیا اور اس علاقے کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا۔یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے فوری طور پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور اس میں بھارتی فوج کے اس حملے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں