بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے پشاور کے اسلحہ ڈیلروں نے مفت اسلحہ عوام کو دینے کا اعلان کر دیا

پشاور(پی ایف پی)پشاور میں آرمز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو ان کی تنظیم رضاکاروں کو بھارتی فوج کے خلاف لڑنے کے لیے مفت اسلحہ مہیا کرے گی۔ یہ اعلان آج پشاور میں پاک فوج کی حمایت میں نکلنے والی ریلی ک دوران کیا گیا۔

اس ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج سے اپنی مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے صوبے کے عوام فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے
پورے ملک کی طرح پشاور میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام ملک کی حفاظت کرنے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیارہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں