منالی( پی ایف پی )بھارت کے مشہور سیاحتی مقام منالی میں ایک اسرائیلی خاتون سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس اس خاتون کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے ٹیکسی سمجھ کر ایک گاڑی سے لفٹ مانگی، جس میں چھ افراد پہلے سے ہی سوار تھے۔ اس خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ان چھ میں سے دو افراد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
