بھارتی پولیس نے بلال صدیقی کو جیل سے رہا ئی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

سرینگر(پی ایف پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے تحریک مزاحمت کے نظربند چےئرمین بلال صدیقی کو جیل سے رہا ئی کے فوراًبعد دوبارہ گرفتار کرلیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک مزاحمت کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بلال صدیقی نے ہفتے کو جونہی جیل حکام کو عدالتی ضمانت پیش کی تو انہیں رہا کیا گیا لیکن جیل سے باہر آتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیاہے۔ ترجمان نے بلال صدیقی کی دوبارہ گرفتاری پر قابض حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظربند یادوسری قسم کے عتاب ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتے اور ریاستی جبر و زیادتیوں کی پالیسیوں کے باوجود آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے پارٹی چےئرمین بلال صدیقی کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں آج تک نظربندی کے18سال گزارے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں