بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

بھارتی وزیرداخلہ 3 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پی ایف پی) بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ 3 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بھارتی وزیر داخلہ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف پاکستانی رد عمل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں