بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ایئرپورٹ پر تابکاری مادے کا اخراج

نئی دلی(پی ایف پی) بھارت کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل شپمنٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے بعد بھارت کے اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے حکام نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 3 کا محاصرہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل شپمنٹ ایئر فرانس کے طیارے کے ذریعے آئی تھی جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی واقعے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں