بھارتی انتہا پسند رہنما نے نواز شریف کے سر کی قیمت مقرر کردی

نئی دہلی (پی ایف پی)نہ صرف مودی سرکار بلکہ بھارتی میڈیا بھی جنگی جنون کا شکار ہو گیا ہے،جبکہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم نے اپنے تئیں وزیراعظم نواز شریف کے سر کی قیمت لگادی۔

سفارتی آداب، اخلاق، تہذیت سب بالائے طاق، بھارتی ٹی وی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں ساری حدیں پار کر گیا، راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے اپنے کارکنوں کو نواز شریف کے قتل پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔

بھارت میں پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز مہم عروج پر ہے،وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز اورتشدد پر اکسانے والے بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔

راشٹریہ ہندو کرانتی دل کے لیڈر نے بیان دیا ہے کہ جو پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا سر کاٹ کر لائے گا، اسے ایک کروڑ روپے انعام دیں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کادرجہ واپس لیے جانے کا امکان ہے،وزیرخزانہ ارجن میگھوال کے مطابق مودی حکومت پاکستان کاانتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے پرغورکررہی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں