بلوچستان ہائی لیول سکیورٹی کانفرنس'دہشتگردوں کو منہ توڑجواب دیں،نواب ثناءاللہ خان زہری

کوئٹہ(پی ایف پی )ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں ہائی لیول سکیورٹی کانفرنس کاانعقادہوا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کی۔ کانفرنس میں تمام سکیورٹی اداروں ملٹری اور سول کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کانفرنس میں ڈی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی ایف سی نے موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بارے میں آگاہ کیااوراپنے رسپانس پلان کے بارے میںبتایا۔کانفرنس کے دوران وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے اپنی کاروائیاں بڑھا دیں ہیں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مزید فعال ہونا پڑے گاتاکہ اس دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیں۔ جہاں جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارنا ہوگا۔ دشمن قوتیں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دینا چاہتی ۔ان سب چیزوں کا ادراک ہونا چاہیے اورہماری دفاع اور رسپانس بھی حالات کے مطابق بہتر ہونا چاہیے۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے غیر متزلزل انداز میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کی اس تازہ لہر کا مکمل خاتمہ کرنے میں کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں رکھا جائیگا اور ہم سب مل کر اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔ان دہشتگردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں