بلوچستان صوبہ بھر کی شاہراہوں پر امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے داخلے راستوں پر سخت چیکنگ جاری

کوئٹہ ( پی ایف پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی ہدایت پر صوبے کے شاہراہوں پر امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے داخلے راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے اور آئی جی پولیس کو تمام گاڑیوں اور بسوں کو مکمل طور پر چیکنگ کے بعد صوبے میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواءکے بعد کوئٹہ آر سی ڈی شاہراہ کوئٹہ سبی جیکب آباد اور سندھ بلوچستان کے تمام داخلے راستوں پر سخت چیکنگ کر نے کی ہدایت کی گئی اور آئی جی پولیس آئی جی کے سندھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس کو بھر پور معاونت فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی اور صوبائی حکومت اویس شاہ کی با حفاظت بازیابی کیلئے سندھ حکومت سے بھر پور تعاون کریگی ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں