بلاول کے مختلف انداز بے نظیر بھٹو کی یاد دلاگئے

بلاول بھٹوکی زیر قیادت پیپلز پارٹی کی ریلی کراچی میں رواں دواں ہے ، یہ ریلی 18 اکتوبر 2007 ءکو پیپلز پارٹی کی ریلی پر خودکش حملے کے شہدا کی یاد میں نکالی جارہی ہے ، بلاول بھٹو ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کے مختلف انداز لوگوں کو بے نظیر کی یاد دلا گئے ۔

سانحہ کارساز کی یاد میں پیپلز پارٹی کی ریلی اور اس میں بلاول بھٹو کی شرکت ، پیپلز پارٹی کےکارکنوں اور جیالوں کو بے نظیر بھٹو کی یاد دلا گیا ، خاص طورپر ریلی میں شرکت کے وقت بلاول بھٹو کے مختلف انداز جو بی بی کے انداز بی بی کے انداز سے مشابہہ نظر آئے ۔

بے نظير بھی اسی ریلی کے موقع پر پاکستان آمد کے موقع پر امام ضامن باندھا گيا تھا ، آج ٹرک پر سوار ہونے سے پہلے بلاول بھٹو کو بھی ان کی پھوپھو فریال تالپور نے امام ضامن باندھا۔

بلاول بھٹو نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو یہ انداز بھی جیالوں کو بی بی کی دعا کی طرح محسوس ہوا ، بلاول بھٹو بھی اپنے والدہ بینظير کی طرح ٹرک پر سوار ہوکر ریلی میں شریک ، والدہ کی طرح ہی شرکا کو ہاتھ لہرائے ، اور جوش خطابت میں بھی بے نظیر صاف جھلک رہی تھیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں