بلاول بھٹو

بلاول کی نیب ہیڈکوارٹر پیشی پر ڈی چوک میدان جنگ بن گیا

بلاول کی نیب ہیڈکوارٹر پیشی پر ڈی چوک میدان جنگ بن گیا
پولیس کا جیالوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس ، واٹر کینن کا استعمال ،2خواتین ایم این ایز سمیت 40کا رکن گرفتار
عمران خان کی آمرانہ سوچ اور چہرہ عوام کے سامنے آگیا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے کارکنان کو کال نہیں دی تھی وہ خود اظہا ر یکجہتی کے لئے پہنچے تھے
نہتے کا رکنو ں پر شیلنگ اور لا ٹھی چارج جمہو ریت نہیں آمریت ہے ، راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (پی ایف پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈکوارٹر پیشی کے موقع پر ڈی چوک میدان جنگ بن گیا پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ 2خواتین ایم این ایز سمیت 40کا رکنو ں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے انہیں 32 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔ جس کا جواب 10 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کی ہمشرہ آصفہ بختاور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کا نیب میں مختصر انٹرویو ہوا اْن کا کمپنی کے مالی اور انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا تاہم انہوں نے وکلا کی مشاورت سے دیے گئے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا۔بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈکوارٹر پیشی کے موقع پر کارکنان پولیس نے جیالوں کو روکنے کی کوشش کی، اس موقع پر پولیس اور پارٹی کارکنان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال کیا اور 35 سے 40 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ڈی چوک پر پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور پولیس افسران کے درمیان بھی جھڑپ کے دوران پیپلز پارٹی کی بزرگ کارکن طاھرہ بادشاہ اور گلنار بادشاہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ڈی چوک پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی رہنماؤں نوید قمر، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، ہمایون خان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی ڈی چوک جانے سے روک دیا گیا تاہم پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے آگے بڑھنے کی کوشش کی گئی، اس دوران پولیس نے آگے آنے والے لوگوں کو دھکے دے کر پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پو لیس اور جیا لو ں میں ہا تھ پا ئی ہو ئی تاہم جو کا رکن پر ا من رہے اور مذمت نہیں کی پو لیس نے ان کو نہیں چھیڑا جنہو ں نے مذمت کی ان کو پو لیس نے گرفتار کر کے مختلف تھا نو ں
میں لے گئی ہے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی آمرانہ سوچ اور چہرہ عوام کے سامنے آگیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے کارکنان کو کال نہیں دی تھی وہ خود اظہا ر یکجہتی کے لئے پہنچے تھے نہتے کا رکنو ں پر شیلنگ اور لا ٹھی چارج جمہو ریت نہیں آمریت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد عمران خان کو سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں۔ اْن سے یہی کہوں گا کہ باہر نکلو اور اپنا جمہوری چہرہ دیکھو۔ واٹر کینن، گولیاں اور آنسو گیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

پیراگون اسکینڈل، خواجہ برادران کو عدالت پہنچا دیا گیا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں