بریگزٹ مذاکرات کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، یْنکر

برسلز( پی ایف پی )یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یْنکر نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہونے کے سلسلے میں مذاکرات شروع کرنے کی کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی گئی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے رواں ماہ ہی یْنکر سے کہا تھا کہ ان کی حکومت کو ’بریگزٹ‘ مذاکرات سے قبل تیاری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ یْنکر نے آج پیر کو ایک فرانسیسی ٹیلی وڑن کو بتایا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق بریگزٹ کا عمل صرف برطانیہ ہی شروع کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں نئی برطانوی حکومت کو مکمل وقت دیا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں