بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ فنڈز رکھے ہیں،زاہد حامد

پسرور(پی ایف پی)پہلے بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی اسی جذ بے سے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کر تے رہیں گے۔ بجٹ 2016-17ء میں این اے 114کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے فنڈز رکھے گئے ہیں جس پر میں مسلم لیگ (ن)کے قائدین وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اورخادم پنجاب میاں شہباز شریف کا انتہائی مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے گزشتہ روزپسرور اپنے ڈیرہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پسرور ۔سیالکوٹ روڈ دو رویہ بنانے کے لئے ابتدائی فنڈز کا جراء ہو چکا ہے۔
اس بجٹ میں حلقہ این اے اے114میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 10منصوبے،تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن،ررورل ہیلتھ سنٹر چونڈہ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیول کی اپ گریڈیشن،ریسکیو1122کی سروسز کی فراہمی کے لیے فنڈز کا اجرا،تعلیمی شعبہ جات میں چار نئی سکیمیں جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بڈیانہ اور منڈی ٹھرو کی اپ گریڈیشن،بڈیانہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا قیام،کیڈ ٹ کالج میں 4نئے ہاسٹلز کا قیام،ان کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باجرہ گڑھی و چو بارہ کے لیے فنڈز،نو جوانوں کے لئے پسرور ڈگری کالج میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر ،پکا تالا ب میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،چلڈرن پارک چوبارہ کے لئے فنڈز کا اجراء،پسرور شہر کے سیورج سسٹم کے لئے دس کروڑ کے فنڈز ،جب کہ سیلاب سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی پشتوں اور بند ہوں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی شامل ہیں۔سوئی گیس کی فراہمی سے پابندی ختم ہونے پر حلقہ این اے 114کے باقی ماندہ دیہاتوں میں زیادہ سے زیادہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں