کراچی (پی ایف پی ) ببلو تمہارا صابن سلو ہے کیا ۔ یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے ۔ وہ 2015-16 کے اصل بجٹ پر نہیں آئے ۔
انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” ببلو تمہارا صابن سلو ہے کیا ؟ “ اس پر ایوان میں زبردست قہقہہ لگا ۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نے اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے جواب میں ایک شعر بھی پڑھا کہ ” ہر ایک بات پر کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے ۔۔۔ تمہی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے ۔
