لاہور (پی ایف پی) باغبا نپورہ جامع مسجد کے امام کو نا معلوم افراد نے اغوا ءکر لیا ۔مقدمہ درج کر نے کیلئے درخواست دے دی گئی ،ذرائع کے مطابق کہ باغبانپورہ پاکستان منٹ کالونی کی جامع مسجد کے امام 31 سالہ ضیاءالحق اپنے گھر سے ایک شخص کو 25 ہزار دینے اچھرہ گئے لیکن نہ اچھر ہ پہنچے او ر نہ ہی گھر ان کے والد سابقہ امام مسجد قاری ظہور قاری الحق نے باغبانپورہ پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ انہیں قوی یقین ہے کہ حافظ قاری امام مسجد ضیا ءالحق کو کسی نے اغواءکر لیا ہے ،اس حوالے سے ایس ایچ او با غبانپورہ یاسر عباس نے بتایا کہ تلاش کر رہے ہیں ۔
