باب ڈائلن(bob dylan) نے نوبل انعام وصول کرنے سے انکار کرد یا

نیویارک(پی ایف پی) دنیا کے معروف موسیقار باب ڈائلن (bob dylan) نے ادب کا نوبل ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور باقاعدہ طور پر اعلان سامنے آ گیا ہے کہ وہ اگلے مہینے ہونے والی نوبل انعام وصول کرنے کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔ پہلی بار کسی موسیقار کو ادب کا نوبل ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔


75سالہ باب ڈائلن نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے موجود مصروفیات کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے حالانکہ چند روز قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس تقریب میں شریک ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔ان کے حوالے سے کئی ہفتوں سے یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ وہ نوبل ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے اور آج وہ افواہ سچ ثابت کر دی گئی۔
اس سے قبل بھی انہوں نے آسکر ایوارڈ وصول نہیں کیا تھا اور اس تقریب میں شرکت کی بجائے اپنے موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے، یہی نہیں جب امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے انہیں میڈل دینے کے لیے تقریب میں مدعو کیا تو انہوں نے وائٹ ہاؤس جانے سے بھی انکار کر دیا۔جب 13اکتوبر کو انہیں ادب کا نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا تو کئی ہفتے تک انہوں نے اس اعزاز کو تسلیم نہیں کیا بلکہ وہ اپنے کنسرٹس میں مصروف رہے اور انہوں نے کسی جگہ اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہیں ادب کے لیے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
نوبل انعام کی تقریب ہر سال 10دسمبر کو نوبل الفریڈ کے یوم وفات پر منعقد ہوتی ہے جس میں دنیا بھر میں مختلف شعبوں کے افراد کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے اور انہیں دنیا کا سب سے اہم ترین ایوارڈ نوبل دیا جاتا ہے۔ماضی میں بھی کئی افراد نے ایوارڈ وصول کرنے کے لیے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں